نوازشریف کا جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان

نوازشریف کا جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی قائد نواز شریف کو لاہور کے بجائے اسلام آباد لینڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی معاملات درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قانونی چیلنجز درست ہوگئے تو نوازشریف واپس آجائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسا پاکستان میں کوئی سیاستدان نہیں ہے، وہ با اثر شخصیت ہیں ،لوگ محبت کرتے ہیں۔

گذشتہ روز حکومت نے نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بریت کے بعد عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کی واپسی سے قبل مریم نواز کی واپسی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی واپسی کااعلان لندن سے ہوگا، نواز شریف جنوری میں واپس آئیں گے۔