ایک نیوز نیوز :حکومتی اتحاد میں ناراضگی بڑھنے لگی ،اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر ارباب عمر فاروق نےاپنا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو ارسال کردیا ،انہوں نے حکومت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سیلاب پر ریلیف اور نقصانات کے تخمینہ کیلئے قائم کی گئی تھی ، افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب پر اجلاس طلب نہیں کیا جاسکا ،سینیٹر ارباب عمر فاروق نے گزشتہ روز ریکوڈک قانون سازی کی بھی مخالفت کی تھی ۔