نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپوزیشن  رکن کو مغرور کہنے پر معافی مانگ لی

Dec 13, 2022 | 17:47 PM

ایک نیوز نیوز: پارلیمنٹ میں پُرجوش بحث کے دوران وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے  اپوزیشن پارٹی کے رہنما نےایسے موقع کی مثال دینے کو کہا جب انہوں نے غلطی کرکے معافی مانگی ہو اور اسے ٹھیک کیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپوزیشن رہنما سے معافی مانگ لی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن  رکن کو مغرور کہنے پر معافی مانگی۔پارلیمنٹ میں پُرجوش بحث کے دوران وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے  اپوزیشن پارٹی کے رہنما نےایسے موقع کی مثال دینے کو کہا جب انہوں نے غلطی کرکے معافی مانگی ہو اور اسے ٹھیک کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک پرجوش طریقے سے تفصیلی جواب دیا تاہم بات ختم کر کے بیٹھتے ہوئے انہوں نے بڑبڑاتے ہوئے ’مغرور‘ کہا جسے پارلیمنٹ میں مائیکروفونز نے ریکارڈ کرلیا۔نیوزی لینڈ کی ACT پارٹی کے رہنما ڈیوڈ سیمور نے وزیراعظم کے الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے اسپیکر سے اسے واپس لینے کی درخواست کی۔ وزیراعظم آفس کے ترجمان نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن نے معافی مانگ لی ہے۔

مزیدخبریں