پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم 

Dec 13, 2022 | 17:39 PM

ایک نیوز نیوز :پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) پروفیسر  فاروق افضل سروسز ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق پروفیسر فاروق افضل نے ڈاکٹر خالد محمود کے ہمراہ سرجیکل ومیڈیکل ایمرجنسی، بچوں کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز اور گائناکالوجی ودیگرشعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پرنسپل سمز نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے میڈیکل سٹور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے بارے میںبازپُرس کی۔پروفیسر فاروق نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات بھی کی اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں بارے پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پرنسپل سروسز ہسپتال کا کہنا تھا خدمتِ انسانیت ہمارا نصب العین ہے سمز کے طلباء اور استاتذہ، نہ صرف ڈاکٹر بلکہ حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کے مسیحاؤں کے طور پر معاشرے میں اپنی پہچان بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔

مزیدخبریں