صدر مملکت عارف علوی  کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، آئی ایس پی آر

Dec 13, 2022 | 17:39 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  صدر مملکت عارف علوی  نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے صدرمملکت کی ایچ آئی ٹی آمد پر  استقبال کیا۔  اس موقع پر انہیں  ایچ آئی ٹی کی استعداد کاراورریسرچ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ 

عارف علوی نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فوجی گاڑیوں ،ٹینک اوربلٹ پروفنگ کے عمل کو سراہا۔ 

اس موقع پر صدرمملکت کا کہنا تھا کہ  خود انحصاری کیلئے ایچ آئی ٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دفاعی پیداوار کی صلاحیت کے حوالے سے ایچ آئی ٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ 

مزیدخبریں