ایک نیوز نیوز :ملک کے معروف عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے سربراہ مفتی تقی عثمانی نے ملک کی مسلسل گرتی ہوئی معیشت کی بحالی کے لیے وظیفہ بتادیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مفتی تقی عثمانی نے ملک کے اقتصادی حالات میں بہتری کیلئے عوام سے روزانہ رات کو قرآن کریم کی سورۃواقعہ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹر پر جاری اپنےپیغام میں لکھا کہ، ”ملک کی جو اقتصادی حالات ہیں ان میں بہتری لانے کیلئے مخلصانہ اقدامات ارباب اختیار کا کام ہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس کی توفیق عطا فرمائیں۔
“انہوں نے مزید لکھا کہ ”عام مسلمانوں سے درخواست ہے وہ روزانہ رات کو سورۃ واقعہ پڑھنا معمول بنا کر اللہ تعالیٰ سے دعا ضرور کیا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے اختیار میں ہے۔“مفتی تقی عثمانی کو ان کے مشورے پر بیشتر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔