پنجاب کے ہسپتالوں میں مزید2ہزارڈاکٹرز،نرسزکی بھرتی کافیصلہ

Dec 13, 2022 | 17:09 PM

ایک نیوز نیوز:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےاجلاس کے دوران نئے ڈاکٹرز،نرسزکی بھرتی،ترقی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں مزید2ہزار ڈاکٹرزاور نرسزکی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے 2018سے ابھی تک 90ہزارسے زائدڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے جنوری2022سے دسمبر2022تک 83ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو پروفیسرز،89اسسٹنٹ پروفیسرزکوایسوسی ایٹ پروفیسرز،57سینئررجسٹرارزکو اسسٹنٹ پروفیسرزاور50ایم اوز/ڈبلیوایم اوزکوبطور سینئررجسٹرارزترقیاں دی ہیں۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں  سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر،ایڈیشنل سیکرٹری قرۃ العین اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریزمحمدابوبکرودیگرنے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اور ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوبریفنگ دی۔

ڈاکٹریاسمین راشدکامزیدکہناتھا کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے اگست2018سےاگست2022تک 605نرسز،چارج نرسز،ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈٹس،نرسنگ انسرکٹرز،کلینیکل انسٹرکٹرز،پرنسپل سکول آف نرسنگ،وائس پرنسپل سکول آف نرسنگ اورہیڈنرسز کی ترقیاں کی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نےجنوری2022سے دسمبر2022تک پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے280پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئررجسٹرارز،کنسلٹنٹس،ڈینٹل سرجنزاور میڈیکل افسران /ویمن میڈیکل افسران بھرتی کئے ہیں۔ 

مزیدخبریں