ایک نیوز نیوز: سیکنڈری اسکول پارٹ 1 / 2 ( جماعت نہم اور دہم ) کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات عرفان علی نتائج کا اعلان کیا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 41 ہزار 573 امیدواروں نے شرکت کی۔ کامیابی کا تناسب 32.20 فیصد رہا۔
امتحان میں 15622 لڑکیاں اور 25951 لڑکے شامل تھے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biselahore.com پر اپ لوڈ کردیے گئے۔
نتائج 80029 پر رول نمبر sms کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔