ایک نیوز نیوز: بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو انسداد دہشتگردی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔
ادھر ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ،انہوں نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جماعتِ اسلامی پر 2012ء سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔
بنگلا دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے سبب مظاہرے جاری ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔