ایک نیوز نیوز:پریاگ راج کی فلک ناز کو بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم انڈر نائنٹین میں سلیکشن پربھارت بھر سے مبارکباد مل رہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دریاجمنا کنارے ایک کمرے کے گھر میں رہنے والی فلک ناز کے والدناصر احمد اسکول چپراسی ہیں اور بیٹی کے خواب پورا کرنے کےلئے وہ روزانہ 18گھنٹے کام کرتے رہے
۔ فلک ناز آئندہ سال افریقہ میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی خاتون ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ عالمی کپ سے پہلے 27 دسمبر سے شروع ہو رہے جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں بھی فلک ناز میدان میں دکھائی دیں گی۔ فلک دائیں ہاتھ کی تیز گیندباز کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر کی بلے باز بھی ہے۔ یادرہے بی سی سی آئی نے گزشتہ دنوں انڈر-19 خاتون کرکٹ عالمی کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
18 سالہ فلک ’کاٹجو انٹر کالج‘ میں 12ویں کی طالبہ ہیں۔ فلک کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا۔ بچپن میں وہ اپنے گھر کی گلی میں بچوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتی تھی۔شروع میں فلک نے اپنے اسکول کی کرکٹ اکادمی میں کرکٹ کھیلنا سیکھا۔ لیکن کرکٹ کی باریکیوں کو سیکھنے کے لیے انھیں ایک اچھے کوچ اور کرکٹ اکیڈمی کی ضرورت تھی۔ پریاگ راج کی اسپورٹس ٹیلنٹ اکیڈمی کے کوچ اجئے یادو نے فلک کی لگن اور محنت کو دیکھ کر بغیر کوئی فیس لیے ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا۔ کو۔ فلک نے 11 سال کی عمر سے کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا تھا، اور اب وہ اپنا و ملک کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلک نے حال میں ہی نیوزی لینڈ کے ساتھ ممبئی میں ہوئے پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا تھا۔ اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کا انتخاب خاتون انڈر-19 ٹیم میں ہوا۔ فلک کے اندر 115-110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کی صلاحیت ہے۔