ایف ٹی ایکس کا سربراہ بینک مین فرائڈ بہاماس سے گرفتار

Dec 13, 2022 | 16:21 PM

 ایک نیوز نیوز: دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیم بینک مین فرائیڈ کو بہاماس میں امریکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا، اُن کی گرفتار کی تصدیق خود امریکی حکام کی جانب سے کی گئی تاہم ابھی تک گرفتاری کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیم بینک مین فرائیڈ کو کانگریس کے سامنے پیش ہونا تھا جس میں انھیں اپنی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے حوالے سے گواہی دینی تھی
قبل ازیں سیم بینک مین فرائیڈ نے اپنے سابق ملازمین کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُن سے معذرت کی، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنی کارگردگی پر انتہائی افسوس ہے، ماضی میں مجھ سے بہت سی غلطیاں ہوئیں جس کا خمیازہ سب نے بھگتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے اگر ہم نومبر میں دیوالیہ ہونے کا اعلان نہیں کرتے تو شاید ہم کمپنی کو بچاسکتے تھے، اس دوران مجھے کچھ لوگوں نے بہت اچھے مشورے بھی دیے تھے لیکن میں نے ان کے مشوروں پر عمل نہیں کیا جس کا مجھے آج بہت افسوس ہے۔

بیک مین فرائیڈ نے مزید لکھا تھا کہ میری غلطی ہے کہ مجھے مارجن کی پوزیشن کی مکمل حد کا احساس نہیں تھا اور نہ ہی مجھے ہائپر کورللیٹڈ کریش سے لاحق خطرے کی شدت کا احساس تھا جس کی وجہ سے کمپنی کا دیوالیہ ہوگیا۔

مزیدخبریں