ایک نیوز نیوز: ضلع ویسٹ پولیس نے میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلشن معمار، افغان کیمپ پولس چوکی کے پاس سے 6 سالہ بچی حسینہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ کمسن بچی کو اغوإ کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع سے شوائد حاصل کئے اور بچی کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ تھانہ گلشن معمار پولیس نے موجودہ معلومات کی مدد سے کاروائی کر کے ملزم محمد یوسف ولد اسماعیل کو گرفتار کیا۔ملزم نے دورانِ انٹروگیش زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔