ساہیوال: گورنمنٹ کالج کے باہر فائرنگ سے طالب علم زخمی

ساہیوال: گورنمنٹ کالج کے باہر فائرنگ سے طالب علم زخمی

ایک نیوز نیوز: ساہیوال میں تھانہ سول لائن کی حدود میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق  فائرنگ سے ایک طالب علم سرفراز احمد زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کرنے والے دونوں نامعلوم  افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی طالب علم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔