ایک نیوز نیوز: گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں ارجنٹائنا کے لیونل میسی اور فرانس کے اولیور گروڈ بھی شامل ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 4-4 گول کئے ہیں، سب سے آگے ایمباپے ہیں جنھوں نے 5 گول کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قطر میں کھیلا جا رہا فیفا عالمی کپ دھیرے دھیرے اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فٹبال کے اس عالمی میلہ میں اب صرف چار میچ کھیلا جانا باقی ہے۔ ایسے مین ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان ریس تیز ہو گئی ہے۔ اس وقت تین کھلاڑی اس ریس میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں، اور ان میں فرانس کے ایمباپے سب سے آگے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں اور اب سبھی کی نگاہیں سیمی فائنل کے ساتھ ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کے ان کھلاڑیوں پر بھی ہے جو گولڈ بوٹ ایوارڈ کے دور میں شامل ہیں۔