احمد آباد: موٹر چوروں کی فائرنگ سے پیچھا کرنے والے 2 افراد زخمی

احمد آباد: موٹر چوروں کی فائرنگ سے پیچھا کرنے والے 2 افراد زخمی

ایک نیوز نیوز: منڈی احمد آباد   کے نواحی گاؤں قلعی سوبھا سنگھ میں مبینہ چوری کی واردات پر  چوروں کا  پیچھا کرنےپر چوروں نے فائرنگ کر دی جس  میں افضال اور منظور شدید   زخمی ہوگئے 
رپورٹ کے مطابق میں منڈی احمد آباد میں رات کو  تین نامعلوم چور  پانی والی موٹر چوری کر رہے تھے کہ اہل خانہ کو پتہ چل گیا جس پر انہوں نے اہلخانہ نے شور مچادیا۔شور سن کر اہل گاوں جاگ پڑے اور چوروں کو پکڑنے کے لیے پیچھا شروع کردیا جس پر  چوروں نے مبینہ طور پر   فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ  میں افضال علی اور منظور  شدید   زخمی ہوگئے  زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر کلیر کلاں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اوکاڑا ریفر کردیا گیاہے۔