کراچی: موٹرسائیکل سوار کو زخمی کرنے والی مسافر وین کو مشتعل افراد نے آگ لگادی

Dec 13, 2022 | 15:20 PM

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں تیزرفتار مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے مسافر مزدا کو آگ لگا دی۔ مسافر مزدا کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث مسافر مزدا مکمل جل گیا۔

مزیدخبریں