موٹر وے ایم 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیراعظم

Dec 13, 2022 | 15:18 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اچانک موٹروے کی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے پہنچ جاؤں گا۔

سکھر حیدرآباد موٹرے وے ایم سکس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 منصوبہ تیس ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائےگا، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو اس منصوبے سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری امید ہے موٹروے کایہ حصہ اسی معیار کا ہوگا جیسے دوسرے موٹروے ہیں، اس پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے کر ترقی کریں گے، سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہے،ابھی بھی بے پناہ کام کرنا ہے، اگلےہفتے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، سیلاب متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، گوادر پورٹ کو بھی ہمیں آپریشنل کرکے آگے بڑھانا ہے۔

حیدرآباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت بنےگا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا ، جس میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے۔ ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوؤں کی یہی بنیاد ہے، افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی ہمیں ترقی کی دور میں آگے لے کر چلنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا۔ سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی۔

مزیدخبریں