آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: رانا ثناءاللہ کیخلاف انکوائری بند

Dec 13, 2022 | 15:00 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو منشیات مقدمے کے بعد ایک اور انکوائری میں ریلیف مل گیا۔

قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کردی جبکہ ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لئے فائل چیئرمین نیب کو بھجوادی۔

نیب نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد انکوائری جاری نہیں رہ سکتی، لاہورہائیکورٹ بھی رانا ثناءاللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، 24 اپریل، 27اپریل اور 16اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، 3 دسمبر2019 کو وزیرداخلہ کے خلاف شکایات کی ویری فکیشن مکمل ہوئی۔

یاد رہے کہ ڈی جی نیب لاہورنے رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20 دسمبر 2019 کو دی تھی، نیب نے رانا ثناء اللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں