ایک نیوز نیوز: ریکوڈک سے متعلق قانون سازی،حکومت اتحادی ناراض ہوگئے، اہم اتحادی سرداراختر مینگل نے بھی حکومتی رویے سے سخت نالاں ہوکر علیحدگی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غورومشاورت شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار کیاتھا۔