بہاولنگر: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

بہاولنگر: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

ایک نیوز نیوز: بہاولنگر کی بستی احمد نگر میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی جس پر مزاحمت کرنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔  

رپورٹ کے مطابق 4 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی ۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں  نے نوجوان پر سیدھی فائرنگ کردی جس سے  نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 

 پولیس  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔  پولیس نےکاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزمان کی تلاش جاری کر دی ہے۔