ہندوانتہاپسندی دکھانے پر مودی سرکار نے پاکستانی ویب سیریز پرپابندی لگادی

ہندوانتہاپسندی دکھانے پر مودی سرکار نے پاکستانی ویب سیریز پرپابندی لگادی
کیپشن: Modi government banned Pakistani web series for showing Hindu extremism(file photo)

ایک نیوز نیوز: فریڈم آف اسپیچ کی دعویدار بھارتی ریاست ویب سیریز ”سیوک:دی کنفیشنز “ کے سچ سے خوفزدہ ہو گئی۔ ویب سیریز کو روکنے کے لیے بھارت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم vidly.tv پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ویب سیریز اور پاکستانی پلیٹ فارم بلاک کرنے کے فوری احکامات جاری کردیے گئے۔ بھارت کی وزارت اطلاعات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت حاصل ایمرجنسی پاورز کے ذریعے ویب سیریز پر پابندی لگائی۔

بھارتی چینلز اور اخبارات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پابندی کی اصل وجہ ویب سیریز ہی ہے۔ نیٹ فلیکس کی طرز پر پاکستانی پلیٹ فارم vidly.tv پر ویب سیریز ”سیوک:دی کنفیشنز“شروع کی گئی۔

سیوک دی کنفیشن1984 سے 2022 کے عرصے کی سچی کہانیوں پر مبنی ایکشن تھرلر ویب سیریز ہے۔ ویب سیریز میں بھارتی ہندوتوا موومنٹ کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے۔ ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے بھارت میں ایمان کو بنیاد بنا کر کیسے ظلم و بربریت ہو رہی ہے۔

ویب سیریز میں بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔ ویب سیریز میں دکھایا گیا کہ انتہا پسند کیسے اقلیتوں کے خلاف عوام کو نفرت انگیز جرائم پر اکساتے ہیں۔ ویب سیریز میں بابری مسجد، 2002 کے سانحہ گجرات سمیت ایسے واقعات کی کہانیاں شامل ہیں۔

ویب سیریز میں بھارت کے بڑے انتہا پسندوں کے حقیقی و گھناﺅنے کرداروں کو کھل کر دکھایا گیا ہے۔ ویب سیریز میں انتہا پسندی، مذہبی دہشت گردی کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت کو سخت اعتراض تھا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین سوال یہ اٹھا رہے ہیں کہ کیا پابندی لگانے سے سچ اور حقیقت بدل سکتی ہے؟