سرگودھا: پولیس اہلکار خاتون کیساتھ رقص کرنے پر معطل

سرگودھا: پولیس اہلکار خاتون کیساتھ رقص کرنے پر معطل

ایک نیوز نیوز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  سرگودھا محمد طارق عزیز نے نجی محفل میں سیکیورٹی برانچ کے اہلکار کو خاتون کے ساتھ رقص کرنے پر معطل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے سیکیورٹی اہلکار کے رقص سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعہ کے پر نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مطلب ان کی حوصلہ افزائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو ایسے فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔