ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کہاں کرے گی؟ مقام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں بڑا اکٹھ کرنے کا فیصلہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا۔ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی کس تاریخ کو توڑی جائے گی؟ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی، فیصلہ حتمی ہے۔
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پرویز الہی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری عمران خان کو دے چکے ہیں۔ اس وقت ق لیگ اور تحریک انصاف ایک پیج پر پیں۔
تجزیہ نہیں کرسکتا کہ اگر دونوں الگ ہوئے تو کسے فائدہ یا نقصان ہوگا۔ عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز بن چکے ہیں۔