وزیراعظم نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

Dec 13, 2022 | 13:30 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر  اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے  ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے  کا تخمینہ لگایا گیا  ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایم 6 سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کے سنگِ بنیاد کی پہلی تقریب سکھر میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب سول ایوی ایشن آڈیٹوریم حیدر آباد میں بھی ہوگی۔

سول ایوی ایشن آڈیٹوریم کی تقریب سے وزیر اعظم کے علاوہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیرِ آئی ٹی امین الحق اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے منصوبہ 306 کلو میٹر طویل ہے۔

وفاقی حکومت نے طویل ایم 6 منصوبے کی تکمیل کیلئے 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ وزیر اعظم نے سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ اور مولانا اسعد محمود کے ہمراہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں