نصیر واہگہ: ملالہ فنڈ کی شریک بانی اور کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی ایک بار پھر دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ تعلیم، حکومت، ترقیاتی برادری، میڈیا اور طلباء کے ساتھ ملالہ فنڈ ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک کے وکلاء اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 کے ذریعے لاہور پہنچی ہیں۔
ملالہ کے ساتھ آکسفورڈ پاکستان پروگرام او پی پی اور ملالہ فنڈ ٹیم کا ایک نامور تعلیمی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے تاکہ پاکستانی لڑکیوں کے لیے سائنس کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان کے اندر او پی پی کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے۔ ملالہ یوسفزئی او پی پی کے ساتھ کام پر بھی روشنی ڈالیں گی۔
او پی پی کا مقصد آکسفورڈ اور پاکستان کی تعلیمی برادریوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔ جس میں ملالہ فنڈ، لیڈی مارگریٹ ہال، او پی پی اور آکسفورڈ کے محکمہ تعلیم کے ساتھ ایک نئی قائم کردہ رفاقت شامل ہے۔
ملالہ وزٹنگ فیلو شپ اِن ایجوکیشن پاکستان میں اساتذہ کے تربیتی کورسز میں سہولت فراہم کریں گی، تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ خاص طور پر خواتین کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
لاہور میں ملالہ اور ان کے والد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں تعلیم اور پاکستان میں ملالہ فنڈ کے کام پر توجہ دی جائے گی۔
???? More to come on @Malala and @ZiauddinY's activities in Lahore this week. https://t.co/ozMru3YwU1
— Malala Fund Pakistan (@MalalaFundPK) December 13, 2022