آسٹریلیا،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک

Dec 13, 2022 | 12:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں مسلح افرادکی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئےجبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز لینڈ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ پولیس اہلکاروں کا قتل دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والےدو نوجوان افسران کو کوئنز لینڈ کی دیہی جائیداد پر گھات لگا کر مارا گیا۔

کوئنز لینڈ پولیس کا  کہنا ہے  کہ کانسٹیبل میتھیو آرنلڈ اور کانسٹیبل ریچل میکرو کو ویسٹرن ڈاؤنس کو ڈیوٹی کے دوران  گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

 برسبین سے تقریباً 300 کلومیٹر مغرب میں ایک شخص کی اطلاع پر لاپتہ سکول پرنسسپل کی چھان بین کیلئے داخل ہو نے پر 4 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس میں  کانسٹیبل رینڈل کرک گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ کانسٹیبل کیلی برو کو  ہسپتال لے جایا گیا اور معائنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

افسران نیو ساؤتھ ویلز میں ایک سابق سکول پرنسپل نتھانیل ٹرین کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہے تھے جنہیں آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں دیکھا گیا تھا۔ 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 46 سالہ ٹرین نامی خاتون اور ان کا 47 سالہ بھائی شامل ہیں۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک 45 سالہ خاتون بھی ماری گئی ہیں۔ جبکہ چھبیس سالہ آرنلڈ اور 29 سالہ میکرو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ  58 سالہ ایلن ڈیر بھی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ 

وزیراعظم انتھونی البانی نے ہلاک ہونے والے دو پولیس افسران اور مقامی شخص کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں