ایک نیوز نیوز: تھانہ راجہ را م کے علاقےمیں گن پوائنٹ پر 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے دھمکی دیکر متعدد بار زیادتی کانشانہ بنا یا گیا۔
رپورٹ کے مطابق راجہ رام کے رہائشی مزدور محمدخالد کی 16سالہ بیٹی شبانہ گھر پر موجود تھی والد کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ ملزم بلال اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوا اور شبانہ کو گھر میں اکیلی پاکر گن پوائنٹ پر کمرے میں لے گیا اور اس کو ساتھ جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا جنسی زیادتی کے دوران ملزم اپنے موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتا رہا زیادتی کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور شبانہ کو جنسی زیادتی کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر کر اس کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہاہے۔ شبانہ نے ملزم کی مسلسل دھمکیوں سے تنگ آکر ساری حقیت اپنے والد کو بتادی والد نے تھانہ راجہ رام میں درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار نا شروع کردیئے تاہم ملزم گرفتارنہ ہوسکا ۔ متاثرہ بچی کے والد نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔