Damoh, Madhya Pradesh | Congress leader and former minister Raja Pateria detained by Panna Police from his residence, in connection with his alleged ‘kill Modi’ remarks. FIR was registered against him in Pawai of Panna yesterday. pic.twitter.com/Q62OUvGuM1
— ANI (@ANI) December 13, 2022
ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کانگریس کے ایک علاقائی رہنما راجہ پتریا کو گرفتار کرلیا ہے ان پر وگوں کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ کانگریس کے رہنما راجہ پتیریا کے خلاف اس وقت درج ہوا جب یہ ویڈیو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدیدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں راجہ پتیریا یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’آئین کو بچانے کے لیے مودی کو قتل کرنا ہوگا۔‘ لیکن اس ویڈیو میں کانگریس رہنما نے یہ وضاحت بھی کی کہ قتل سے ان کی مراد وزیراعظم نریندر مودی کو سیاسی طور پر شکست دینا ہے۔
راجہ پتیریا اس ویڈیو میں اپنے اردگرد جمع لوگوں سے یہ بھی کہتے ہوئے نظر آئے ’مودی لوگوں کو مذہب، ذات اور زبان کے نام پر تقسیم کردیں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس رہنما کی تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری طرف راجہ پتیریا کا موقف ہے کہ میرے بیان کا مطلب یہ تھا کہ آئین کو بچانے کے لیے مودی کو سیاسی طور پر شکست دینی ہوگی۔ میں نے کہا تھا کہ اقلیتوں اور دلتوں کی حفاظت کرنے کے لیے مودی کو شکست دینی ہوگی۔
Congress leader & former minister Raja Pateria incites people to kill PM Modi - earlier too Cong leaders spoke about death of PM Modi (Sheikh Hussain)
— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) December 12, 2022
But now a death threat!
After “Aukat dikha denge” “Raavan” this is Rahul Gandhi’s Pyaar ki Rajniti? Will they act on him? No! pic.twitter.com/wH6LSi63g2