گلوبل وارمنگ: جی 7 ممالک کا ماحولیاتی کلب قائم کرنے کا اعلان

گلوبل وارمنگ: جی 7 ممالک کا ماحولیاتی کلب قائم کرنے کا اعلان
کیپشن: Global Warming: G7 countries announce establishment of environmental club(file photo)

ایک نیوز نیوز: جی 7 ممالک نے گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے ماحولیاتی کلب قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ جی 7 گروپ کلائمٹ کلب کے قیام سے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر اولاف اسکولز نے کہا کہ کلائمیٹ کلب ہمارے سیارے (زمین) کا ماحول محفوظ بنانے کیلئے کام کرے گا تاکہ مستقبل کی نسلوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

خیال رہے کہ رواں برس پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے باعث بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ سیلاب متاثرین تاحال در بدر ہیں۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث کم و بیش 1 ہزار 700 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی پھلوں اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں جس سے معاشی بحران آگیا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مخلوط حکومت کی قیادت نے عالمی برادری سے  سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مالی امداد نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہئے۔