ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ تھانہ مسلم ٹاون کی دیوار کے ساتھ واقع ایوبیہ مارکیٹ میں 4 رکنی کار سوار گینگ نے صبح سویرے مارکیٹ کے تالے توڑ کر 15 لاکھ کا سامان اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گینگ ایک دکان کے تالے توڑ کر آرام سے بوتلیں بھی پیتے رہے فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد حاصل کر لئیے کچھ عرصہ قبل بھی اسی مارکیٹ میں دکانوں پر واردات ھوئی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکاتھا
پولیس کی جانب سے تاجروں کو دھمکاتی رہی کہ آپ لوگوں نے خود دکانوں کی حفاظت کیوں نہیں کی۔ 4 رکنی کار سوار گینگ نے ماسک پہن رکھے تھے اور اطمینان سے دکانوں سے سامان اور نقدی اپنی گاڑی میں رکھتے رہے
مسلم ٹاون تھانے ہی کی بلڈنگ میں ایس پی آپریشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ایس انویسٹیگیشن آفتاب پھلروان کے بھی دفتر ہیں اسی دفتر کی دیوار کے ساتھ مارکیٹ میں 6 دکانوں کے تالے توڑے گئے پولیس افسران کا کہنا ھے مقدمہ درج کیا جا رہا ھے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 4 رکنی گینگ کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-13/news-1670928414-9079.mp4