آریان خان کا بھارت میں شراب ووڈکا برانڈ شروع کرنیکا اعلان

aryan khan and partner
کیپشن: aryan khan and partner
سورس: google

ایک نیوز نیوز: آریان خان نے کاروبارکی دنیا میں قدم رکھ دیا،  بھارت میں ووڈکا شراب لانچ کرنیکا اعلان، دنیا کی سب سے بڑی شراب بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
 رپورٹ کے مطابق  آریان خان اور اس کے دو پارٹنرز - بنٹی سنگھ اور لیٹی بلاگوئیوا  ایک پریمیم ووڈکا برانڈ شروع کرنے جارہے ہیں جس کے لئے انہوں نے Slab Ventures کے نام سے ایک کمپنی شروع کی ہے،  سلیب وینچرز نے  دنیا کی سب سے بڑی شراب بنانے والی Anheuser-Busch InBev (AB InBev)  کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
 یادرہے  اس سے قبل آریان خان  نے اعلان کیا تھا کہ  بطور ہدایت کار اپنی فلم میں ڈیبیو کر رہے ہیں،  تاہم اب انہوں نے اب کاروباری دنیا میں اپنی پہلی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔ 2
 اپنے والد کے برعکس25 سالہ  آریان خان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آریان خان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک مارکیٹ میں اعلی معیار کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے اور یہ بشمول الکوحل اور غیر الکوحل مشروبات، ملبوسات اور لوازمات کے ہے ۔ اب یہ اشیا  ایک ہی چھت کے نیچے  دستیاب ہوں گی جو سمجھدار صارفین کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو بھی اپیل  کریں گی ۔
آریان شاہ رخ خان اور گوری خان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ۔ ان کے دو بہن بھائی ہیں - بہن سوہانا خان،  زویا اختر کی فلم کے ساتھ اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، اور ابرام خان،  9 سال کے ہیں۔