کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد

کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد

 ایک نیوز نیوز: اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں  کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔اے این ایف نے لسبیلہ کے قریب بڑی کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔گاڑی میں سے 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد  کیا گیاہے۔ جس میں ملوث  کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

دوسری کارروائی میں اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 25 کلو 200 گرام  چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون  برآمد کی گئی جس میں ملوث خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو  گرفتار  کیا گیا ہے۔

حیدر آباد میں کاروائی کرتے ہوئےملزم سے 1 کلو 500 گرام  افیون اور 800 گرام چرس برآمد کی گئی ہے- اے این ایف نے کوہاٹ درہ آدم خیل کے قریب سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 18 کلو چرس برآمد کی ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔