ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادےسلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز کا کہنا تھاکہ چار سال عمران خان نے ملک کیساتھ کھیل تماشہ کیا۔ عمران خان کے کھیل تماشے کو سب نے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔ شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی رہی۔ شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر انگلینڈ کے چکر لگاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ برطانوی عدالتوں میں ہمارے خلاف کیسز جھوٹے ثابت ہوئے۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگی۔ عمران خان نے 4 سال میں 25 ہزار ارب قرض لیا۔ عمران خان گھڑی فروخت کی رسیدیں قوم کے سامنے لائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم عمران خان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔سائفر پر قوم کو گمراہ کیا، بعد میں امریکا کے پاؤں پڑگیا۔ کہاں شہزاد اکبر اور ثاقب نثا4ر، کہاں ہے منی لانڈرنگ؟