سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

Dec 13, 2022 | 09:40 AM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو اسلام آبادہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی،  حفاظتی ضمانت منظورکی جائےتاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکوں۔

سلیمان شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں خود کو عدالت میں سرنڈر کردیا۔ جس پر چیف جسٹس نے ان کے وکلاء سے پوچھا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے۔ سلیمان شہباز کے وکلاء نے بتایا کہ سنٹرل جج لاہور کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

سلیمان شہباز کی 14 روز کیلیے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔ 

مزیدخبریں