شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے

Dec 13, 2022 | 09:10 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کرس گیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

شعیب نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، پاکستانی بیٹر نے گزشتہ روز  جافنا کنگز کی جانب سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

سابق پاکستانی کپتان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے ہیں۔انہوں نے اب تک 485 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں سنگ میل عبور کرنے کے بعد شعیب ملک نے شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ ' ایک اور دن ، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا'۔

مزیدخبریں