ٹوئٹر نے بلیو سبسکرپشن فیس دوبارہ متعارف کروادی

ٹوئٹر نے بلیو سبسکرپشن فیس دوبارہ متعارف کروادی
کیپشن: Twitter reintroduces blue subscription fee(file photo)

ایک نیوز نیوز: ٹوئٹر نے بلیو سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن دوبارہ متعارف کروادیا ہے۔

ایپل صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ انہیں ٹوئٹربلیو کا نیا ورژن استعمال کرنے کیلئے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ٹوئٹر نے بلیو ٹک کا نیا ورژن گزشتہ روز سے دوبارہ لانچ کردیا، نئی سروس کی سبسکرپشن عام صارفین کیلئے ماہانہ 8 ڈالر،جبکہ ایپل صارفین کیلئے ماہانہ 11 ڈالر ہوگی۔

ٹوئٹرکمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس ایڈٹ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین طویل اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

ٹوئٹر نے ایپل صارفین کو عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔