ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلز میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔