ایک نیوز نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ تینوں حکمران جماعتیں اسی سٹیٹس کو کی محافظ ہیں جسے توڑے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا ماڈل ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ٹرائیکا نے قوم کو دلفریب نعروں سے دھوکے دیے۔ تینوں حکمران جماعتیں اسی سٹیٹس کو کی محافظ ہیں جسے توڑے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ حکمرانوں نے سیلاب زدگان کے فنڈز سے لے کر توشہ خانہ تک پر ہاتھ صاف کیے۔ گرین کارڈ ہولڈرز اشرافیہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ نہیں ہوتی۔ ان کی اولادیں اور جائدادیں ملک سے باہر ہیں، یہ صرف یہاں اقتدار کے لیے رہتے ہیں۔ کوئی ملک کو ”ایشین ٹائیگر“ بنانے تو دوسرا ”روٹی کپڑا اور مکان“ کا نعرہ لے کر آیا۔ کسی نے ”سب سے پہلے پاکستان“ تو کوئی ”تبدیلی“ کے نام پر عوام سے جھوٹ بولتا رہا۔