ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے لئے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے ملاقات کی۔سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے لئے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی گئی ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب کامزیدکہناتھا کہ ترقی ڈیرہ غازی خان کے عوام کا حق ہے،عوام کو یہ حق ضرور دیں گے۔ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ ہے۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور فلاح کا قابل قدر ویژن رکھتے ہیں، چودھری پرویزالٰہی ڈی جی خان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص اور متحرک ہیں۔