ویب ڈیسک:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپے کی کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا،جشن آزادی کی خوشی میں عوام کو 24گھنٹے پہلے ہی ریلیف فراہم کر دیا گیا ۔