ویب ڈیسک: پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ اورنگی ٹاؤن میں ہوا، ڈاکٹر ثمرین واقعے میں محفوظ رہیں ۔
ڈاکٹر ثمرین کا کہنا ہے کہ میں 14 اگست کی تقریب کے سلسلہ میں اورنگی ٹاؤن گرلز کالج گئی تھی، نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ثمرین پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ سٹریٹ کرائم کا نہیں ، تحقیقات کررہے ہیں ، ڈاکٹر ثمرین اور ان کا اسٹاف محفوظ ہے۔