او جی ڈی سی ایل کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان 

او جی ڈی سی ایل کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
کیپشن: OGDCL announces discovery of new gas reserves

 ایک نیوز:ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ، او جی ڈی سی ایل  نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان  کیا ہے۔  

ترجمان او جی ڈی سی ایل  کے مطابق   گیس کے نئے ذخائر   رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت  ہوئے ،  نئے دریافت شدہ ذخائر  سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے،او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔ 

ترجمان  او جی ڈی سی ایل   کا کہنا ہے دریافت شدہ ذخائر سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی، او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔