وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی 

 وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی 
کیپشن: The Federal Cabinet approved the decisions of the Cabinet Committee on Privatization

ایک نیوز: وفاقی کابینہ  کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس  کا  اعلامیہ جاری  کردیا گیا ، کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد 8 سے بڑھا کر 11 کرنے کی منظوری دے دی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق   نجکاری کمیشن بورڈ کے 3نئے ارکان کی نشستوں پر صرف خواتین کو تعینات کیا جائے گا، وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اہم بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کی ہدایت دی تھی ۔ 

وفاقی کابینہ نے یوریا درآمد کرنے کے بجائے کارخانوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،وفاقی کابینہ نے ستمبر 2024 کے بعد بھی یوریا بنانے والے کارخانوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،کابینہ  نے متعلقہ اداروں کو یوریا کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت   کی ہے ،کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کو کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس کے نرخوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔ 

وفاقی کابینہ  کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی  گئی،وفاقی کابینہ نے سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری کا جامعہ پلان آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ،وفاقی محکمہ تعلیم کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری  دید ی گئی،پاکستان اور گویٹے مالا کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایم او ایو پر دستخط کی منظوری  دی گئی،پاکستان اور ایکواڈور کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دیدی گئی۔