سورج سے اٹھنے والے طوفان کے زمین پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سپارکو 

سورج سے اٹھنے والے طوفان کے زمین پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سپارکو 
کیپشن: Storms from the Sun have effects on Earth, Sparco

ایک نیوز: سورج سے اٹھنے والے جیو میگنیٹک طوفان کے حوالے سے سپارکو کی  جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔  

سپارکو کے مطابق   سورج 11 برس کی بلند ترین سولر ایکٹیویٹی سے گزر رہا ہے،  8 اگست کو ہونے والی ایکٹیوٹی کے باعث آج جی 4 سطح کا شمسی طوفان زمین تک پہنچا ہے، سورج کی سطح پر اس وقت اڑھائی سو سے 3 سو دھبے موجود ہیں، سورج پر ہونے والی ہر حرکت کا نظام شمسی پر اثر پڑتا ہے، سورج کے دھبے بننے اور مٹنے کا عمل 11 برس پر محیط ہے ۔ 

سپارکو کا بتانا ہےکہ سورج کی اوسط عمر 4.2 ارب برس ہے اور یہ اتنے ہی مزید برس زندہ رہ سکتا ہے، سورج کی بیرونی سطح پر ہونے والی ایکٹیویٹی کے اثرات زمین تک پہنچتے ہیں، سورج کی سطح پر پیچیدہ مقناطیسی میدان موجود ہیں، سورج پر پیچیدہ مقناطیسی میدانوں کے باعث ہی طوفان اٹھتے ہیں، سورج سے اٹھنے والے طوفان کے زمین پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگلے 8 سے 10 ماہ میں سولر ایکٹیویٹی اپنے عروج پر ہو گی،  8 اگست کو ہونے والی ایکٹیویٹی کے باعث زمین کو ریڈیو بلیک آوٹ کا سامنا کرنا پڑا، 8 اگست کو اٹھنے والا شمسی طوفان جی فور کیٹیگری کا تھا ۔