ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کے اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا،عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد آئے ہیں۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتا، گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بہت محنت کی، والدین اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے محنت کروں گا۔
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کامیابی پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے مجھے بہت عزت دی، شہبازشریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، وزیراعظم کا بھی شکر گزار ہوں۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا بھی شکرگزارہوں، کل 14اگست ہے گولڈ میڈل کےساتھ 14اگست منائیں گے، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا۔
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، جب 2012 میں میاں نواز شریف نے یوتھ فیسیٹول کرایا تومیرا سفروہاں سے شروع ہوا تھا۔