ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ،علی امین گنڈاپور  

ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ،علی امین گنڈاپور  
کیپشن: Every man should plant a sapling on Independence Day and make ticks with it, Ali Amin Gandapur

ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ،میرا یوم آزادی پر میسج ہے کہ ملک کےلئے پودوں لگائیں اور اس کا خیال رکھیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈ ا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  ایسی چیزیں نوجوانوں کو فالو کرنی چاہیے جس سے ملک کو فائدہ ہو ، چائنہ ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں پر کام ہورہا ہے ، چائنہ حکومت اگر خیبر پختونخوا میں ثقافی مرکز بنانا چاہتی ہے تو سرکاری زمین مفت دینے کو تیار ہوں ،   چائنہ اگر میرے صوبے کے حق کےلئے کردار ادا کرتی ہے تو خیبر پختونخوا میں بلڈنگ دینے کےلئے تیار ہوں ۔ 

انہوں نے کہا  آگے بڑھنے کےلئے جزبہ ضروری ہے،ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے ،ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ، ،میرا یوم آزادی پر میسج ہے کہ ملک کےلئے پودوں لگائیں اور اس کا خیال رکھیں ،بانی چیئرمین کے ساتھ چین کے دورے پر گیا تو ریکوئسٹ کی پیسے نہ دیں ٹیکنالوجی دیں ، چائنہ کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا کےلئے کام کررہے ہیں ، چائنہ کے پاس جو ہے وہ ہمیں دل کھول کر دینگے ہمارے پاس جو ہوگا وہ انھیں  دیں گے ۔  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا  گورنر کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہا ،میں نے گورنر کو پیغام بھیجا کہ آپ پولیٹیکل سیکرٹری سے باہر نکلیں ، گورنر کسی کھاتے میں نہیں آتا،ان کی کوئی اہمیت نہیں ، ہمارے صوبے میں معدنیات کی اہمیت ہے، مائننگ شعبے میں بہت چیزیں  ضائع ہورہی ہیں ، صوبے کے لوگوں کے حقوق کی پاسداری کریں گے، نگران حکومت میں جنگلات کو بہت نقصان پہنچا ہے ،کچھ غیر ضروری کوٹے دئیے گئے جس کو ختم کیا ، صوبے  کی کارکردگی پر کمیٹی بنی ہے ، بانی چیئرمین کی ٹیم کا حصہ ان کا اختیار ہے جس کو کھیلانا صوبے کے حالات اور معاملات دیکھے کیا ہورہا، سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں سرکاری فنڈز سے کسی کو اعلان نہیں کروں گا،جب سے وزیراعلی بناہوں تنخواہ نہیں لی، ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام  دوں گا ۔ 

ان کا مزید کہناتھا ہم نے ایک روپے قرضہ نہیں لیا، تنخواہیں لیٹ ملتی تھی سب کو یکم تاریخ کا کہہ دیا ہے کہ ملازمین کو بروقت تنخواہ دیں ،اس  ہسپتال کی بلڈنگ کا کوئی فائدہ نہیں جس میں علاج نہیں ہورہا سکولوں کا فائدہ اس وقت ہوگا جب کوئی اس میں  پڑھے گا ،دوسری ٹینور کی نگران حکومت نے کچھ اچھے اقدامات کئے ان اسپتالوں کو ختم کیا جو معیار پر پورا نہیں تھے ،صحت کارڈ پر اس حکومت میں 2لاکھ 98 ہزار آپریشن ہورہے ،70فیصد علاج سرکاری  ہسپتالوں میں ہوئے  ،پنجاب میں ہالی ووڈ کی فلمیں بن رہی ہیں، سرکاری افسر پریشان ہیں وہی لوگ ٹک ٹاک وائرل کرتے  ہیں جو پروگرام میں شامل ہوتے ہیں،  پنجاب حکومت نے کچھ خواتین کو خیبر پختونخوا کے خلاف بولنے کےلئے رکھا ہوا ہے،مرد ہوتے تو جواب دیتے  ،ہر سال پاسکو کو دس ارب روپے کمیشن دیا جاتا ، ہم نے خود گندم خرید کر بچت کی  ،عوام کا پیسہ بچایا صوبے کا پیسہ اس لئے بچایا جارہا کہ عوام پر لگایا جائے ۔