ایک نیوز:سروسز ہسپتال پیڈز وارڈ میں کرائے گئے ٹیسٹ مثبت آنے سے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ،ایک نیوز نے مائیکرو بائیولوجیکل سروے رپورٹ حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وارڈ کے انکیوبیٹر میٹرس سائیڈ ٹیبلز ویٹ مشین کے ٹیسٹ کروائے گئے ، بیڈ ،مشینیں ، سائیڈ ٹیبلز اور میٹرس پر جان لیوا بیکٹیریا موجود ہونے کا انکشاف ہوا ،ادویات رکھنے والی ٹرالی میں بھی جان لیوا بیکٹیریاپائے گئے ،معمولی مرض کے ساتھ آنے والے بچوں کو پیچیدہ امراض لگنے لگے ۔
میزلز وارڈ میں ایک بیڈ پہ دو دو تین تین بچے لٹائے گئے ہیں ،مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین بھی شدید خطرے میں پڑ گئے۔