پندرہ لاکھ ڈالر کے چکن ونگز چرانے کا جرم،خاتون کو9سال کی سزا

Aug 13, 2024 | 15:58 PM

ویب ڈیسک:شکاگو میںایک سکول کی ملازمہ نے 15لاکھ ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرالیے،چوری کرنے پر ملازمہ کو عدالت نے نو سال کے لیے جیل بھیج دیا ۔
مخالف وکیل کے مطابق ویرا لائڈیلز نے11ہزار ونگز کے ڈبے چرائے، یہ ڈبے کووڈ وبا کے دوران طلبا کو دیے جانے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 68 سالہ خاتون نے یہ کارروائی جولائی 2020 میں شروع کی اور اس بات سے پردہ تب اٹھا جب انکے سکول کے بزنس منیجر پر ایک معمول کے آڈٹ کے دوران کھانے کا بجٹ تین لاکھ ڈالر زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
ویرا لائڈیلزنے بڑی مقدار میں کھانا خریدا اور سکول کارگو وین کے ذریعے یہ کھانا اٹھایا، جو طلبا کو کبھی نہیں ملا،اگرچہ عالمی وباء کے دوران سکول بند تھے لیکن ڈسٹرکٹ گھروں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو مِیل کِٹس بھیج رہے تھے۔

مزیدخبریں