بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ شمبین ہلاک 

Aug 13, 2024 | 15:28 PM

ایک نیوز:ذرائع کاکہنا ہے کہ بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ شمبین عرف شہک جہنم واصل ہو گیا ہے۔
بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا ، بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشتگرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی شدید تھی۔
جنگ شمبین شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا، شمبین شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والوں کے قتل میں بھی اداروں کو مطلوب تھا ،شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا ،شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں، شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔    

مزیدخبریں