اداکارہ نمرہ خان کے اغواکی کوشش ناکام،ویڈیو وائرل 

اداکارہ نمرہ خان کے اغواکی کوشش ناکام،ویڈیو وائرل 
کیپشن: Actress Nimra Khan's kidnapping attempt failed, video goes viral

ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغواکاروں کے ہاتھوں یرغمال بننے سے خود کو بچانے کی کہانی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنائی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ کواغوا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،11اگست کو اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کی گئی تھی۔
متاثرہ اداکارہ نمرہ نےپولیس سے رابطہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے ملاقات اور ان سے بیان لیے جانے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی،متاثرہ اداکارہ سے میٹنگ اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد بھی حاصل کیے جائیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے ملاقات کے بعد معاملات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔